بھارت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام جاری ورلڈ کپ 2023 کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا کی پہلی کامیابی سمیٹے ہوئے سری لنکا کو5 وکٹوں سے ہرادیا۔جبکہ سری لنکن ٹیم مسلسل تیسرا میچ ہاگئی۔
سری لنکا اننگز
سری لنکا کی ٹیم آسٹریلیا کےخلاف209رنزپرآؤٹ ہوگئی،سری لنکا کے8کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جاسکے،کوشال پریرا 78اور پاتھم نسانکا61رنز بناکرنمایاں رہے، آسالنکا نے25رنز اسکور کئے۔
آسٹریلوی اسپنرایڈم زمپا نے4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا اننگز
آسٹریلیا نےسری لنکا کا 210رنز کا ہدف36ویں اوورز میں حاصل کیا،جوش انگلس اور مچل مارش نے نصف سنچریاں سکور کیں،مچل مارش52اورجوش انگلس58رنز کیساتھ نمایاں رہے،لبوشین نے40اور میکسویل نے31رنز اسکورکئے، جبکہ مڈوشنکا نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میگا ایونٹ میں فتح کی متلاشی دونوں ٹیمیں بھارتی شہر لکھنؤ میں مدمقابل تھیں جہاں لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
Kusal Mendis calls it right at the toss and Sri Lanka elect to bat first in Lucknow 🏏#CWC23 | #AUSvPAK pic.twitter.com/2XUHtWkxEV
— ICC (@ICC) October 16, 2023
لنکن الیون میں پتھم نسانکا، کوسل پریرا، کوسال مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے ، مہیش تھیکشنا، دلشان مدوشنکا اور لاہیرو کمارا شامل تھے۔
Two changes for 🇱🇰, Chamika and Lahiru Kumara IN for injured Dasun and Matheesha 🔃#LankanLions #CWC23 #SLvAUS pic.twitter.com/OLvfnXnBqA
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) October 16, 2023
آسٹریلوی پلیئنگ الیون میں مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ، مارنس لیبوشگن، جوش انگلیس ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس ، مچل اسٹارک ، پیٹ کمنز ، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل تھے۔