سیکیورٹی فورسزکی جانب سے شمالی وزیرستان کےعلاقےاسپین وام میں دہشتگردوں کی موجودگی پر خفیہ آپریشن کیا گیا جس میں 6 خوارج ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سپن وام میں خوارجی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا ہے،آپریشن کےدوران 6 خوارج ہلاک،6زخمی ہوئے،جبکہ دہشتگردوں سے اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ہلاک دہشتگردسیکیورٹی فورسزکےخلاف متعددکارروائیوں اورشہریوں کےقتل میں ملوث تھے،دوسری جانب کامیاب آپریشن پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔6 خوارجی دہشتگردوں کوجہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔
اس موقع پرانہوں نےکہا کہ محسن نقوی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کےمذموم عزائم کوناکام بنایا،
دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے،قوم کی حمایت سےدہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔