کراچی ایئرپورٹ پر ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق الیاس نامی مسافر سے ایک کروڑ سترلاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ۔ غیر ملکی کرنسی میں دو لاکھ پچیس ہزار سے زیادہ یو اے ای درہم اور سعودی ریال شامل ہیں ۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔