حکومتی احکامات کی روشنی میں پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 15 اکتوبر کو 3 ہزار 127 افغانی باشندے اپنے وطن واپس روانہ ہوئے۔
یاد رہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
حکومی ڈیڈ لائن کے بعد افغان شہریوں کی پاکستان سے اپنے ملک رضاکارانہ واپسی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، گزشتہ روز 387 افغان مرد، 233 خواتین اور ایک ہزار 55 بچے طور خم بارڈر کے راستے اپنے ملک گئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی قابلِ ستائش ہے، یہ اقدام دونوں ممالک کے حق میں مثبت ثابت ہوگا۔