لاہورمیں رہنے والے زہریلی فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں،شہر میں آئندہ 2 سے 3 روز تک اسموگ خطرناک سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی ائیرمانیٹرز کےمطابق لاہور کا موجودہ مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 467 ریکارڈ کیا جارہا ہے، فضا میں کیمیائی مادوں کی تعداد عالمی ادارہ صحت گائیڈلائنز سے 61 گنا زائد ہے،
بین الاقوامی ائیرمانیٹرز کےمطابق گلبرگ کاایئرکوالٹی انڈیکس 740،شادمان کا 667، ڈیفنس فیز5، 641 ڈیفنس فیز 8، 527،ڈیوس روڈ 521،فیروزپورروڈ 479،کینٹ 475 ،غازی روڈ 463،واپڈا ٹاون کا457 جوہر ٹاون اور اطراف 352 ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہےکہ بھارتی شہروں سےمشرقی ہوائیں لاہور میں فضائی آلودگی بڑھا رہی ہیں، طبی ماہرین نےشہریوں کو گھروں سےباہرنہ جانےاورباہرنکلتے ہوئےفلٹروالےماسک کا استعمال لازمی استعمال کرنےکی ہدایت کی ہے۔