نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کرنے والے کریم خان تنازع کی زد میں آگئے۔
عالمی فوجداری عدالت کےچیف پراسیکیوٹرکریم خان پرجنسی ہراسگی کا الزام عائدکیا گیا ہے،کریم خان نے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے گورننگ باڈی سےتحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نےکہا کہ جنسی ہراسگی کا الزام میرے خلاف سازش کا حصہ ہے۔
کریم خان نےنیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع کےوارنٹ گرفتاری کی درخواست کی تھی،عالمی عدالت نے نیتن یاہو کےوارنٹ گرفتاری کی درخواست پرابھی تک فیصلہ نہیں دیا۔
کریم خان نیتن یاہو کےجنگی جرائم میں ملوث ہونےکی تحقیقات کر رہے ہیں،جبکہ انکے عارضی طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ کریم خان نے ماضی میں دہشت گرد تنظیم داعش کے جرائم کی تفتیش کیلئے اقوام متحدہ کے ماہرین کی ٹیم کی قیادت کی،معمر قذافی کے بیٹے سیف السلام کے خلاف مقدمے میں وکیل صفائی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔