کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبئی میں ہو نے والے سیشن میں کرکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی،آئی او سی کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں پانچ کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی۔آئی او سی سیشن میں تجویز کو منظورکر لیا گیا ہے۔
Cricket returns to the world's biggest sporting stage 😍
— ICC (@ICC) October 16, 2023
Details 👇https://t.co/Fq1JV3VAzZ
کرکٹ ،بیس بال/ سافٹ بال ،فلیگ فٹ بال ،لاکروس اور اسکواش اولمپکس 2028 کا حصہ ہوں گے،کرکٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے نے کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت خوش آئند قرار دیا ہے، انہوں نے کہا توقع ہےمستقبل کےکئی اولمپک گیمز کھلاڑیوں کےلیے یادگارہوں گے۔ کرکٹ کی شمولیت سے اولمپکس کو نئے فینزملیں گے ۔اولمپکس میں کرکٹ ایکشن دیکھنے کا بے صبری سے انتظار رہےگا۔