مقامی مارکیٹ میں ایک دن کی بڑی کمی کے بعد سونے کے دام پھر بڑھ گئے
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوکر 278800 روپےکا ہوگیا،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 1715 روپے بڑھکر 239026 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے،جہاں فی اونس سونے کے دام 21 ڈالر بڑھکر 2683 ڈالر ہوگئے ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔