اسموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر10 دن کے لئے بند کردئیے،اس حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق یہ پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہےگی۔نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پرگرفتاری ہوگی اور جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کی اینٹی سموگ کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ گھروں سے نہ نکلیں،سکول نہ جانے کا مطلب پکنک نہیں،عوام سے اپیل ہےکہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرکےاردگرد لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کریں۔
خیال رہےکہ اس سےقبل لاہورہائیکورٹ نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنےکا حکم دیا ہے،اس کے علاوہ عدالت نےدھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےموٹر وے اور رنگ روڑ پر داخلے،ٹرک اور ٹرالر کی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔