وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں تھاگوس رمدے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد اسلام آباد میں رکھ دیا ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے اور تمام احباب کو مبارک پیش کی اور کہا آج ہم سب نے مل کر یہاں کے بچوں اور بچیوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے، یقین ہے کہ یونیورسٹی جدید علوم اور تحقیق کے معیار کی بلند چوٹیاں سرکرے گی اور گھانچے جیسے دور دراز علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے ادارے کا قیام انتہائی خوش آئند ہے۔
تقریب میں بریفنگ کے دوران جسٹس خیل الرحمان رمدے نے بتایا رمدے یونیورسٹی گلگت بلتستان کےعلاقےتھاگوس میں دو سو کنال رقبے پر قائم کی جارہی ہے جو دنیا کی بلند ترین مقامات پر تعمیر کی جانے والی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہوگی۔
رمدے یونیورسٹی کی تعمیراندرون وبیرون ملک مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہوگی۔