لاہور ہائیکورٹ نے گرین لاک ڈاون کے علاقوں میں دھواں چھوڑنے والے جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد کردی۔ عدالت نے کمرشل جنریٹرزمیں آلودگی کنٹرول کرنے والا آلہ آئندہ سات روز میں نصب کرنے کا بھی حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے تحریری حکم میں قرار دیا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز سے تجاوزات کوہٹایا جائے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ سے آلودگی نا بنے۔
عدالت نے موجودہ حکومت اور ڈی جی ماحولیات کے اقدامات کو سراہا۔عدالت نے لکھا کہ ڈی جی ماحولیات کے اقدامات سے بھی ماحولیاتی تبدیلیوں پر فرق پیدا ہوگا ۔عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر سوسپر سیڈڈ کسانوں کو تقسیم کیے ہیں۔
کمشنر لاہور ڈویژن قصور ٹینریز سے متعلق آیندہ پندرہ روز میں رپورٹ جمع کرائے ایل ڈی اے کے وکیل نے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کی ڈی جی ایل ڈی اے اس رپورٹ پر عملدرآمد کرائے۔ عدالت نے جمعہ کے روز تک سماعت ملتوی کردی۔