پنجاب کے مختلف اضلاع اسموگ کے نشانے پر لاہور سمیت پنجاب کے چار ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔
پنجاب کے مختلف اضلاع اسموگ کےنشانے پر ہےصوبہ پنجاب کے4ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے،ڈی جی ماحولیات عمران حامدشیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان ڈویژنز میں ماسک پہننا لازم ہوگا، پابندی 31 جنوری تک نافذ العمل رہے گی، باہرنکلتےہوئےماسک پہننےکی پابندی کی جائے۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامدشیخ کے جاری کر دہ نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسموگ سےمتاثرہ علاقوں میں سانس کے امراض بڑھ رہے ہیں، لوگوں کوکیمیائی مادوں کےاثرات سےبچانے کیلئے فیصلہ کیاگیا ہے۔