امریکی صدر جوبائیڈن نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔
امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ نیو یمپشائر میں سب سے پہلے پولنگ گزشتہ شب شروع ہوئے اور پہلا نتیجہ بھی سامنے آ چکا ہے ۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کے الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز رات نیو ہیمپشائر میں ہوا اور پہلا ووٹ نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں ڈالا گیا۔ ڈکسوائل نوچ میں کل 6 ووٹ رجسٹر تھے جن میں سے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کو 3،3 ووٹ پڑے اور اس طرح نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے قصبے میں ڈیموکریٹ کی کملا ہیرس اور ریپبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ میں مقابلہ برابر رہا۔
الیکشن ڈے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی عوام کے لئے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا اور ان سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
اپنے پیغا میں صدر بائیڈن نے لکھا کہ باہر نکلیں، ووٹ ڈالیں، آئیں مل کر کاملا ہیرس کو کامیاب کرکے تاریخ رقم کردیں۔
کاملا ہیرس کا سوشل میڈیا پر پیغام
دوسری جانب ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ
آج ہم ووٹ دیں گے کیونکہ ہم اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں، ہم امریکی وعدے پر یقین رکھتے ہیں۔
کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ووٹ دے کر اپنی آواز کو ایوانوں تک پہنچائیں۔