امریکا میں انتخابی مہم ہمیشہ ہنگامہ خیز رہی ہے،صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران بہت سے اہم واقعات رونما ہوئے ہیں۔
جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوگئے
،27 جون کو ٹرمپ اور بائیڈن کا مباحثہ ہوا،مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ صدر بائیڈن پر حاوی رہے۔مباحثہ ہارنے کے بعد جوبائیڈن کی صحت پرسوالات اٹھے،وہ کوویڈ بھی مبتلا ہوئے،پہلے دستبرادری سے انکار کیا، لیکن پارٹی رہنماؤں نےبھی صدارتی امیدوارکی دوڑ باہر ہونے کا مشورہ دیا،لیکن ناں ناں کرتے بائیڈن مان ہی گئے اورکاملا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کیا۔
13 جولائی ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا
13جولائی کو ڈونلڈ ٹرمپ پرقاتلانہ حملہ ہوا،10ستمبر کو ٹرمپ اور کاملا مباحثے میں آمنے سامنے آئے 16ستمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ ہوا۔
قاتلانہ حملے کے باوجود سابق صدر نے ہمت نہ ہاری اور مہم جاری رکھی
10ستمبرکوڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوارکےدرمیان کاملا ہیرس کامباحثہ ہوا،امریکی میڈیا نےکاملا ہیرس کی کامیابی کےدعوے کئے،ڈیموکریٹ امیدوار نےسابق صدرکو دوسرے مباحثے کی دعوت دی،لیکن انہوں نےصاف منع کردیا۔
سولہ ستمبر کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پھر حملہ ہوا،امریکی ریاست فلوریڈا میں گالف کھیلنے کے دوران ان پر فائرنگ ہوئی لیکن وہ محفوظ رہے۔