عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 87 ڈالر اور خلیج میں 89 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ گلف مارکیٹس میں ایک ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 ڈالر اور عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر فی بیرل تک کمی آچکی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے رحجان اور شرح تبادلہ میں فرق سے پاکستانیوں کو بھی بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے زیر اثر آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے حکومت کو دی گئی تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 30 اور ہائی سپید ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دروبدل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ یکم اکتوبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی گئی تھی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں روپے11 کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت روپے 318.18 مقرر کی گئی ہے۔