انٹرنیٹ میں خلل کےباعث سوشل میڈیا اپلیکیشنزکی سست روی پرپی ٹی اے کی انوکھی وضاحت سامنے آئی ہے، پی ٹی اےکا کہنا ہےکہ میٹا پلیٹ فارمز سب سے زیادہ صارفین ہونے کےباعث سست روی کا شکار ہوئے۔
پی ٹی اے دستاویز کےمطابق میٹا پلیٹ فارمز کےعلاوہ دیگرسوشل میڈیا نیٹ ورکس کم متاثر ہوئے، انٹرنیٹ میں خلل سےفیس بک اور واٹس ایپ سروسز زیادہ متاثر ہوئیں،میٹا اپلیکیشن فیس بک کےپاکستان میں 50 ملین صارفین ہیں،واٹس ایپ پاکستان میں سب سےزیادہ استعمال ہونے والی ریئل ٹائم اپلیکیشن ہے،جون میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فورکٹنےسے1.5 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا کی کمی ہوئی۔
پی ٹی اےکا کہنا ہےکہ بعد ازاں اے اے ای 1 کیبل میں خرابی سے 0.25 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا کی کمی ہوئی،صارفین کو مطلع کیا گیا کہ رش کےاوقات میں انٹرنیٹ سست رہے گا،ٹیلی کام آپریٹرز نے فوری طور پر ٹریفک کو متبادل روٹس پرمنتقل کیا،ماہ اگست میں پی ٹی اے کو واٹس ایپ سروسزمتاثرہونے کی شکایات موصول ہوئیں،پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹرز کو فوری طور پر مسئلے کے حل کی ہدایت دی۔
ستمبرکےپہلے ہفتےمیں واٹس ایپ،فیس بُک کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا،سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور ٹھیک ہونے سے صورتحال معمول پرآ جائےگی۔