وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں بھرپور سرمایہ کاری کررہی ہے۔
فیملی فزیشن اکیڈمی کے زیراہتمام فیملی کون کی سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں کلینکس آن ویلز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مثالی منصوبہ ہے جو دوردرازعلاقوں میں لوگوں کو گھروں کی دہلیز پرعلاج کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔
مجتبیٰ شجاع نے کہا ڈسٹرکٹ اورتحصیل کی سطح پراسپتالوں کی اپ گریڈیشن ،موبائل اورفیلڈ اسپتالوں کا قیام صوبے میں علاج کی ناکافی سہولیات کی کمی کوپورا کررہا ہے، ایمرجنسی سروسز میں بہتری شرح اموات میں کمی کا سبب بن رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں بھرپور سرمایہ کاری کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آن لائن وصولیاں ٹیکس سسٹم میں شفافیت کے ساتھ ٹیکس دہندگان کے اعتماد میں اضافے کو یقینی بنا رہا ہے۔