وزیراعظم شہباز شریف آج صحت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم صحت کارڈ پراسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے شہریوں کو شناختی کارڈ پر صحت کی مفت سہولتیں ملیں گی۔ نئے پروگرام کی مدت 30 جون 2027 تک رکھی گئی ہے۔
صحت کارڈ پر اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے عوام کو مفت طبی سہولتیں ملیں گی، کارڈ پر آج سے ملک کے640 نجی وسرکاری اسپتالوں میں صحت کی سہولتیں مفت ملیں گی۔
دوسال قبل"صحت سہولت کارڈ"معطل ہونے سے اسلام آبادکے شہری مشکلات سے دوچار تھے، کینسر، دل، شوگر، گردوں ودیگربیماریوں کے داخلے اور حادثات کی صورت میں علاج مفت ہوگا، 41 ارب روپے کے یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے تحت ایک خاندان کو سالانہ 10لاکھ روپے علاج کی سہولت میسرہوگی۔





















