پاکستان کی سرزمین پرافغانستان سےلائےجانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پرآگئے،ضلع باجوڑ میں آپریشن میں ہلاکت دہشت گردوں سے غیرملکی اسلحہ ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تئیس اورچوبیس اکتوبر کی رات ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دو خودکش بمباروں سمیت نو خوارج اور انتہائی مطلوب لیڈرسید محمد عرف قریشی استاد کو ہلاک کیا تھا۔
ان دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ اے کے فورٹی سیون،اے ایم ڈی سکسھ فائیو، ایم فور،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد ملا اسی طرح گزشتہ ماہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں مارے گئے دہشت گردوں سےایل ایم جی، آر پی ڈی اورایس کی ایس برآمد ہوا تھا۔
اگست میں مستونگ آپریشن کے دوران مارےگئےبی ایل کے تین دہشت گردوں سے بھی غیرملکی اسلحہ اور دھماکا خیزمواد پکڑا گیا تھا،مئی اور اپریل میں ژوب کےعلاقےسمبازہ میں ہلاک دہشت گردوں سے بھی غیر ملکی ساختہ دستی بموں سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھا۔
پاکستان کے خلاف غیرملکی اسلحے کا استعمال افغان عبوری حکومت کے دعوؤں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔