امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے ’ یونی پاتھ ‘ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ اور قائدہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیاہے ۔ جریدے میں آرمی چیف کی قیادت،فوجی پس منظر،انسداددہشتگردی کارروائیوں اُجاگرکیاگیاہے، مضمون میں آرمی چیف کےدہشتگردی پرمؤقف،ففتھ جنریشن وارفیئرپرروشنی ڈالی گئی ہے۔
سینٹ کام جریدہ کے مطابق جنرل عاصم منیر کا اولین عزم پاکستان کی سلامتی،استحکام اورخوشحالی ہے، وہ پاکستان کی سلامتی،استحکام اورخوشحالی کےلیےکوشاں ہیں، آرمی چیف کی قیادت میں فتنہ الخوارج کےخلاف وسیع فوجی آپریشن ہوئےہیں، 22 ہزار 40 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیئے گئے جن میں 398 دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا ، پاکستان کے آرمی چیف نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کو ریاست کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہو گا، جنرل عاصم منیرکے مطابق پاکستان دہشتگردوں کےنیٹ ورکس کوختم کرےگا، جنرل عاصم منیرففتھ جنریشن وارفیئرسےدرپیش چیلنجزکوتسلیم کرتےہیں، آرمی چیف پاکستان کی خودمختاری کیلئےفوج کی تیاری پرزوردیتےہیں۔
جریدے کے مطابق ایران میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،آرمی چیف نےایس آئی ایف سی اور گرین پاکستان انیشیٹو کے اقدامات میں تعاون کیا،آرمی چیف نےملازمتیں پیدا کرنے اور معاشی ترقی کے منصوبوں کی حمایت کی ہے،جنرل عاصم منیر مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور عدم برداشت کی کارروائیوں کی مذمت کرتےہیں،ان کے دور میں امریکا جیسے ممالک کےساتھ فوجی وسفارتی تعلقات مضبوط ہوئے،مختلف ممالک کےساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیناقابل تعریف اقدامات ہیں،جنرل عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نےناگہانی آفات سےنمٹنےمیں کردار ادا کیا۔
جریدے کے مضمون میں کہاگیاہے کہ پاک فوج نےانتخابات کے دوران نظم و نسق برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کیا،آرمی چیف کا مقصد اندرونی چیلنجز سے نمٹنا،مسلح افواج میں پیشہ ورانہ مہارت پیدا کرنا ہے،جنرل عاصم منیر نے قوم میں ربط باہمی اور اتحاد کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے۔
دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ کسی بھی ملک کے آرمی چیف سے متعلق یہ مضمون غیر معمولی اشاعت ہے،مضمون کاایک ایک لفظ حقیقت پرمبنی اوراس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں کی گئی،آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف اقدامات،قوم کو یکجا کرنے معاشی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا،سینٹ کام جریدے میں سربراہ پاک فوج کی تعریف ہونا غیر معمولی ہے۔