یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہے، گزشتہ روز اماراتی درہم کی قیمت میں 44 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت مستحکم ہے، گزشتہ روز پاکستانی روپے کی قدر میں 44 پیسے اضافہ ہوا تھا، 4 روز میں درہم 1.44 روپے سستا ہوچکا ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 75.50 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.24 درہم ملیں گے۔
بھارتی کرنسی میں یو اے ای درہم 22.55 روپے پر مستحکم ہے جبکہ بنگلہ دیشی کرنسی میں درہم 29.89 ٹکے پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 5 روپے کی کمی دیکھی گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 96 پیسے کمی سے 277 روپے 62 پیسے کا ہوگیا۔