امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نےکہا کہ حماس کا حملہ ناقابل بیان اور حیران کن تھا۔ ایسے حملے کو کوئی بھی ملک برداشت نہیں کرسکتا۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں جانب عام شہری متاثر ہورہے ہیں۔کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس سے قبل سعودی عرب نے اسرائیل کےساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے جاری بات چیت کو بھی معطل کردیا ہے۔عالمی میڈیا کےمطابق سعودی عرب بات چیت کا خاتمہ نہیں کررہا البتہ فلسطین میں جاری لڑائی کے رکنے تک بات چیت کو روکا گیا ہے۔