تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ ناخوشگوار واقعات کے تسلسل کے بعد ایف آئی اے میں ہائی الرٹ کر دیا گیاہے اور مزید پانچ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
ایف آئی اے میں بنائی گئی ٹیموں کے ارکان کو چوبیس گھنٹے دستیاب رہنے کی ھدایت کر دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیم کے ارکان اپنے موبائل نمبر بند نہیں کر سکیں گے۔ دئیے گئے ھدف کی تکمیل تک چھاپہ مار ٹیم کے ارکان کو چھٹی بھی نہیں ملے گی۔ واضح رہے کہ سائبر کرائمز روپورٹنگ سنٹر نے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی، پنجاب یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی اور لاہور کاج فار وویمن یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ ہراسگی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندھی کی تھی جن کی گرفتاری کے لئے یہ ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں ہیں
ہر ٹیم میں چار افسران شامل ہوں گے جبکہ ٹیم لیڈرز میں وقار اعوان، نعمان رضا، نعیم ساجد، سنبل رانا اور مدثر نور شامل ہیں