وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ججوں کا احتساب یہ ایوان کرے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کا مقصد ایوان کی عزت اور وقار بحال کرنا ہے اور 17 بندوں سے پاور لے کر پارلیمںٹ کو دے رہے ہیں ۔
لازمی پڑھیں۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی
وزیر دفاع نے واضح کیا کہ چار ایم این اے جو ایوان میں پہنچے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں آزاد الیکشن لڑا ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کہا انہیں صرف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور فوجی عدالتوں پر اختلاف ہے اور باقی سب نکات سے اتفاق ہے ، ان کے لیڈر نہیں مانے تو اب خلاف تقریریں کر رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے ججوں کا احتساب یہ ایوان کرے گا ، عدلیہ سیاسی پارٹی بن چکی ہے، یہ کہتے تھے اکتوبر میں اپنا بندہ لا رہے ہیں ، انشااللہ اکتوبر میں بھی یہی حکومت اور یہی ایوان ہوگا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ واحد آدمی ہیں جنہوں نے عدلیہ کی عزت بحال کی ، اسی لیے وہ عزت سے گھر جا رہے ہیں ۔