ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کا بلوچستان کے 18 طلباء کے لیےدو سالہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے 2024 ءمیں"بین الاقوامی گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام "کےدوسرے مرحلے کےلیےریکوڈک مائننگ کمپنی نےدو سالہ آن جاب ٹریننگ پروگرام کےلیے بلوچستان سے 18 گریجویٹس کا انتخاب کیا ہے ۔
ایک مربوط میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کے ذریعے تین ہزار سے زائد امیدواروں میں سے چنے گئے اٹھارہ بہترین گریجویٹس میں چارخواتین بھی شامل ہیں جو کمپنی کے پروگرام میں خواتین کی شمولیت کے عزم کوظاہر کرتی ہے۔
منتخب ہونے والے 18 گریجویٹس کا تعلق بلوچستان کےمختلف اضلاع سے ہےجہاں ریکوڈک مائننگ کمپنی کان کنی کے آپریشن پر کام کر رہی ہے۔
"بین الاقوامی گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام" کے تحت منتخب ہونے والے طلبا کو ارجنٹینا اور زیمبیا میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کی بنیادی کمپنی بیرک گولڈکے ذریعےچلائی جانے والی کانوں میں تربیت دی جائے گی۔
اس پروگرام کا مقصد بلوچستان سےتعلق رکھنے والے نوجوان گریجویٹس کو شامل کرکے انہیں کان کنی کی صنعت میں کامیاب کیریئر کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتے ہوئے شریک عمل کرنا ہے۔
کراچی میں منعقد کی گئی افتتاحی تقریب میں منتخب طلبا کو نصیحت کرتے ہو ئے بیرک گولڈکے سی ای او مارک برسٹو نےکہا،"اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، دل لگاکر سیکھیں تاکہ آپ نہ صرف ریکوڈک پروجیکٹ بلکہ اپنے صوبے اور ملک کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈال سکیں"۔
بین الاقوامی پروگرام کی ٹریننگ کے اختتام کے بعد گریجویٹ ریکوڈک پراجیکٹ کا حصہ بنیں گے جو انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔
اس سےقبل اس پروگرام کے تحت 9طلبا آن جاب ٹریننگ کےسلسلے میں ارجنٹینا بھیجے گئے تھے جس کا بنیادی مقصد بھی مستقبل کے ماہرین اور انجینئرز کو تیار کر کے ریکوڈک مائننگ کمپنی کا حصہ بنانا تھا۔
پروگرام میں بلوچ طلبا کی شرکت نہ صرف علاقائی مہارتوں کے فرق کودور کرنے میں مدد دے گی بلکہ مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا حکومتی اقدام قابل تحسین ہے۔