پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے ایک اور وضاحت جاری کر دی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے دوسری بار وضاحت الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی گئی،ججزکی جانب سے وضاحت میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں کا مختصر فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہوئی ترمیم کا الیکشن کمیشن پابند نہیں، فیصلے پرعمل کرنا ہو گا،الیکشن کمیشن کی درخواست پر آٹھ ججز نے وضاحت جاری کی ہے۔
،ججز نےرائے دی ہےکہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے12جولائی کافیصلہ غیرمؤثرنہیں ہوسکتا،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا،الیکشن کمیشن مزید کوئی وضاحت مانگے بغیر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا پابند ہے۔