بیرسٹرگوہر کاکہنا تھا کہ ہم بڑےدل کےساتھ گفت وشنیدمیں شریک ہوئے تھے، مولانافضل الرحمان کوکہاتھا ترمیم کےحوالےسےآپ کی رہنمائی میں جائیں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے مولانا فضل الرحمان کے گھر ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی میں پہلےدن سےنوٹس میں لائےکہ ہمارےارکان کواُٹھایاجارہاہے،ہمارےارکان کو اُٹھایاجارہاہےاس کےباوجود ہرمیٹنگ میں شریک ہوئے،ہماری کوشش رہی تھی کہ مسودہ شیئرکیاجائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہنا تھا کہ حکومت کےرویے پرسوالات ہیں،ہم آئینی ترمیم کےمعاملےپرجےیوآئی کےساتھ شامل رہے،ہم آگےبڑھنےکی کوشش کررہےہیں،ہمارےارکان کوہراساں کیاجارہاہے،ہمارےارکان کوہراساں کیاجارہا ہے توایسی آئینی ترمیم کاکیافائدہ؟
تحریک انصاف کے چیئرمین کامزید کہنا تھا کہ حکومتی رویہ یہی رہا توآئینی ترمیم کےعمل میں شریک نہیں ہوں گے،مولانافضل الرحمان سےکئی چیزوں پراتفاق ہوگیاہے،ایک اورملاقات ہوگی،ہماری طرف سےسب کچھ فائنل ہوجائےگا۔