چین نے بھارت میں تائیوان کا قونصل خانہ کھلنے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت ایسے اقدامات نہ اٹھائے جس سے تعلقات متاثر ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ ماؤننگ نے بیان میں کہا دنیا میں صرف ایک چین ہے۔ون چائنہ پالیسی بھارت چین تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔بھارت اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔تائیوان چین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔چین تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری رابطے کی مخالفت کرتا ہے۔بھارت ایسے اقدامات نہ اٹھائے جس سے بھارت چین تعلقات متاثر ہوں۔ چین نے بھارت پر زور دیا کہ وہ تائیوان کے معاملے پر احتیاط سے کام لے۔