پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی سنچری پر ردعمل سامنے آگیا۔
قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی جگہ کامران غلام کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 118 رنز کی اننگ کھیلی۔
لازمی پڑھیں۔ شاہین آفریدی کا ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا
کامران غلام کی ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری پر سابق کپتان بابر اعظم نے خصوصی پیغام جاری کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم نے کامران غلام کی سنچری مکمل ہونے کے بعد سجدہ شکر کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کامران بہت اچھا کھیلے ‘۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 16 رکنی قومی اسکواڈ سے بابراعظم، نسیم شاہ، سرفرازاحمد اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
پی سی بی کے مطابق بورڈ چاہتا ہے کہ بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑی تازہ دم ہو کر واپس آئیں۔