پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 16 رکنی قومی اسکواڈ سے بابراعظم، نسیم شاہ، سرفرازاحمد اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
پی سی بی کے مطابق بورڈ چاہتا ہے کہ بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑی تازہ دم ہو کر واپس آئیں۔
ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا پہلا پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ شاہین کو ڈراپ کیے جانے کے پر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں اور ایک طاقتور کم بیک کی پوری امید ہے، ہم سب ٹیم کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا آغاز ملتان سٹیڈیم میں ہوگیا ہے جس میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔