پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے فوت ہوجانے والے افراد کے نام پر جاری سمز کی بندش شروع کردی۔
غیرقانونی سمز کے خلاف پی ٹی اے کے ایکشن کے تحت فوت ہوجانے والے افراد کے نام پر جاری سمز کی بندش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق 15 اکتوبر تک دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے پر سمز بند کی جارہی ہیں اور ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی گئی ۔
ترجمان نے بتایا کہ فوت ہوجانے والے افراد کے نام پر جاری سمز کی بندش ایک سال کے دوران مرحلہ وار کی جائے گی۔
سمز نادرا سے ملنے والے ریکارڈ کی روشنی میں بند کی جارہی ہیں۔