شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کے درمیان رابطہ بھی ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بانی تحریک انصاف کا طبی معائنہ کروانے کی پیشکش کر دی ہے ، محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بانی تحریک انصاف کا پمز کے ڈاکڑوں سے طبی معائنہ کروانے کی پیشکش کی جبکہ پی ٹی آئی رہنماوں کی اکثریت نے احتجاج موخر کرنے کی حمایت کر دی ۔
حکومتی تجاویز پر پی ٹی آئی کی مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف کے رہنماوں نے احتجاج تین روز کیلئے موخر کرنے کی تجویز دی ہے ۔