انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ کہ کارس نے پچھلے ٹیسٹ میچ میں بہت اچھی باؤلنگ کی ہے ، امید تو یہی کرتے ہیں ٹاس ہم جیت کر پہلے بیٹنگ کریں ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری یہی کوشش ہے میں پوزیٹیو رہوں۔ پچ کو دیکھ کر لگ رہا ہے ، پچ کافی سلو ہوگی، ہم ہمیشہ رزلٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پہلے ٹیسٹ میچ میں ہیری بروک نے بہت اچھی بیٹنگ کی، انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہ تھی پاکستان ٹیم کو پریشر میں لیکر آئے، ہم پہلے ٹیسٹ میچ میں مختلف پلانز کیساتھ کھیلے، ڈی آر ایس میں کبھی آپ ٹھیک ہوتے ہیں کبھی غلط، کبھی کبھار پچ دونوں ٹیموں کو گیم میں واپس لے آتی ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا یہ پاکستان کرکٹ کا معاملہ ہے۔