ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اس پرعالمی دنیا کا اعتماد بحال کرنے میں ایس آئی ایف سی نمایا ں کردار ادا کر رہی ہے
اسی سلسلےمیں حال ہی میں چین،روس اوربرازیل نے پاکستان کی معاشی ترقی کے فروغ کے لیے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
چین اپنی مختلف صنعتوں کو پاکستان میں منتقل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ روس اور برازیل پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں میں شریک ہیں
اسی حوالے سےپہلا پاکستان روس تجارتی اور سرمایہ کاری فورم ماسکو میں منعقد ہوا جس میں روس کی جانب سے،صنعت و تجارت، زراعت، اور اقتصادی ترقی سمیت اہم وزارتوں کے 60 سے زائد سرکاری حکام نے شرکت کی۔
ایس آئی ایف سی کےتعاون سے گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت قائم ہونے والی کمپنی FONGROW کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی بھی درآمد کر چکا ہے
یہ تینوں ممالک پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ BRICS کے اہم جزو ہیں اور اس میں پاکستان کی شمولیت کے خواہشمند ہیں
اس گروپ میں شامل ممالک خاص طور پر اپنی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کی وجہ سے علاقائی اور عالمی امور پر اپنے نمایاں اثر و رسوخ کے لیے جانے جاتے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے جہاں ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے وہاں اس کے تعاون سے بین الاقوامی فورم کے ساتھ رابطے بھی بڑھ رہے ہیں