کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کےرجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کےپہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں86 ہزارپوائنٹس کی حدبحال ہوگئی ہے،جس کے بعدہنڈریڈ انڈیکس 600 پوائنٹس بڑھکر86100پوائنٹس پرپہنچ گیا ہے
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 85 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں روپےکےمقابلے میں ڈالر 4 پیسےسستا ہوگیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آگئی،گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روزکاروبار کے اختتام پرڈالر کا ریٹ 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔