انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 11 ویں میچ میںنیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو8وکٹوں سے شکست دیکر فتوحات کی ہیٹرک کر لی۔
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں میگاایونٹ کے 11 ویں میچ میں بھارتی شہر چنائی میں مد مقابل تھیں۔
کیویز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
Kane Williamson wins the toss on international return and opts to bowl in Chennai against @BCBtigers. Into the XI for Will Young. Follow play LIVE in NZ with @skysportnz. LIVE scoring | https://t.co/aNkBrDiAuv #CWC23 #BACKTHEBLACKCAPS pic.twitter.com/apeOlB2444
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 13, 2023
کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی واپسی ہو چکی ہے اور وہ آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔
بنگلا دیش کی اننگز
بنگلہ دیش کو پہلا نقصان میچ کی پہلی ہی گیند پر اٹھانا پڑا جب لٹن داس کیویز باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تنزید حسن تھے جنہوں نے 16 رنز کی اننگ کھیلی۔
بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ اور چوتھی وکٹ 56 کے مجموعے پر گری جبکہ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسن میراز اور نجم الحسین تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے باالترتیب 30 اور 7 رنز کی اننگز کھیلیں۔
152 رنز کے مجموے پر کپتان شکیب الحسن بھی پویلین لوٹ گئے ، انہوں نے 40 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ 175 جبکہ ساتویں 180 کے مجموعے پر گری ۔
بنگلادیش نے9وکٹوں پر245رنزبنائے،بلے باز مشفیق الرحیم سب سےزیادہ66رنز اسکورکرکے نمایاں رہے۔محموداللہ41رنزکےساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کیویز ٹیم کت بالر لوکی فرگوسن کی3،ٹرینٹ بولٹ،میٹ ہنری کی2-2وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ اننگز
جواب می نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کا246رنزکا ہدف42.5اوورزمیں حاصل کرلیا، نیوز لینڈ کے بلے بازکین ولیمسن اور ڈیرل مچل کی نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ ڈیرل مچل 89ولیمسن78 اور ڈیون کانوے نے45رنزاسکورکئے۔