لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ایک مرتبہ پھر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں اڑھائی سو روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے ۔
آٹے کے تھیلے کی قیمت 1730 کی بجائے 1800 تک پہنچ گئی۔گزشتہ ہفتے بیس کلو آٹے کا تھیلا پندرہ سو پچاس تک فروخت ہو رہا تھا۔ فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ نجی شعبے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔ گندم کی قیمت میں فی من تین سو سے چار سو روپے تک کا اضافہ ہوا ہے ۔ پنجاب فلورز ملز کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سرکار نے گندم کا اجرا نہیں کیا جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔