سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی۔
عدالت عظمیٰ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم عبدالجبار نے معروف قانون دان فاروق ایچ نائیک کے ذریعے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ دیا، نیب ترامیم کے خلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ نیب ترامیم کے خلاف درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی تھی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کے خلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔