افغانستان کے ایمبیسیڈر نےلاہوریونیورسٹی کا دورہ کیا،جس میں پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جس میں افغان نوجوانوں کےلیےتعلیم اورصلاحیتوں کی تعمیرپر توجہ مرکوزکی گئی ہے، افغان ہیلتھ کیئرپروفیشنلز کے لیے اسکالرشپس اور فیلوشپس پاکستان کی افغانستان کے مستقبل کو بااختیار بنانے کی حمایت کو ظاہر کرتی ہیں۔
پاکستان میں افغان طلباء کو کھلے دل سےخوش آمدیدکہا جاتا ہے،باہمی تعاون اور تعلیمی ترقی پر زوردیا جاتا ہے،تعاون خطے کےاستحکام اور ترقی کے مشترکہ وژن کی علامت ہے،جو برادرانہ تعلقات پر مبنی ہے۔
پاکستان ماضی میں افغانستان کا بےمثال شراکت دار رہا ہے اور اس تعاون کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے،بشرطیکہ افغان عبوری حکومت (IAG) بھی اسی مثبت جوش و خروش کے ساتھ جواب دے۔
پاکستان اورافغانستان کا امن اورترقی ایک دوسرے سےوابستہ ہیں،جس کے لیے ضروری ہے کہ افغان عبوری حکومت پاکستان کے خدشات کو دونوں ممالک کے مفاد میں حل کرنے کے لیے تیار ہو۔
بطور ہمسایہ،پاکستان اورافغانستان اپنی جغرافیائی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے،اس لیےدونوں ممالک کےلیےتعاون اور افہام وتفہیم کو فروغ دینا ضروری ہےتاکہ ایک مستحکم اورخوشحال مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔
افغان قیادت کو خطےکومتاثرکرنےوالےحقیقی سیکیورٹی خدشات کوسنجیدگی سےحل کرنا چاہیے۔
انکار اور الزام تراشی کی بجائے استحکام اور تعاون کے فروغ کی کوشش کرنی چاہیے۔