سمندری طوفان ملٹن نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچا دی ۔ مختلف واقعات میں سولہ افراد ہلاک ہوگئے۔
سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے گزرگیا،اور اپنے پیچھے تباہی کی داستان چھوڑ گیا،ایک سو بیس میل فی گھنٹےکی رفتار سے چلنے والی ہوائیں 12گھنٹے تک قیامت ڈھاتی رہیں۔ ہزاروں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں کنکریٹ کی عمارتیں ریت کی دیوار ثابت ہوئیں ،بڑی بڑی کشتیاں لہروں میں تنکے کی طرح بہہ گئیں
30 لاکھ صارفین بجلی سےمحروم، متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے،امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ نقصان 50 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے،کانگریس سے فنڈز مانگیں گے،
امریکی کوسٹ گارڈ نے ایک ہزار افراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا ،ایک شخص کو ساحل سے تیس کلومیٹر دور سمندر سے ریسکیو کیا گیا
ریاست فلوریڈا میں اب بھی پچیس لاکھ شہری بجلی سےمحروم ہیں،تین بڑے ایئرپورٹس اور کئی شاہراہیں بند ہیں۔