چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے مطابق زیر التوا نیب ریفرنس کے باعث سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اُترتے، الیکشن کمیشن نے سیف اللہ ابڑو سمیت مختلف ارکان پارلیمنٹ کیخلاف نااہلی ریفرنسز سماعت کیلئے مقرر بھی کر دیئے ہیں۔
اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سیف اللہ ابڑو کی نا اہلی کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کردیا ہے یوسف رضا گیلانی کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر کفالت لوگوں،زرعی آمدن اور اثاثوں سے متعلق حلف نامے میں فراہم کردہ معلومات گمراہ کن ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ ویلتھ سٹیٹمنٹ میں بچوں کی ملکیت والی زرعی اراضی کوچھپایا گیا ہے سیف اللہ ابڑو نےکاغذات نامزدگی داخل کرنے سےپہلےغیرواضح رسیدیں جمع کروائیں ہیں ایسےالزامات کا ثابت ہونا آرٹیکل 63 اورالیکشن ایکٹ 2017 کےتحت نااہلی کےمترادف ہوسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مختلف ارکان پارلیمنٹ کیخلاف نا اہلی ریفرنسز سماعت کیلئے مقرر بھی کر دیئے ہیں سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان اور پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنسزکی سماعت21 اکتوبر کو ہوگی الیکشن کمیشن نےدونوں ریفرنسزکی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی ہے۔