اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والے مزید افغانیوں کی ہوشروبا اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے۔
پر امن احتجاج کا لبادہ اوڑھےشرپسند بلوائیوں نےریاست کیخلاف تمام حدود پارکردیں،انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ان شرپسند عناصر کا کہنا تھا کہ جس کی وجہ سے ہم یہاں ہیں وہ خود اے سی میں بیٹھا ہے اور ہمارا یہاں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے،آئندہ ہم کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے،پاکستان تحریک انصاف نے ہمارے نوجوان طبقے کو تباہ و برباد کر دیا اور ہمارا روزگار بھی تباہ کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تیسری بارحکومت ہےمگر ہمارے ہسپتال اور انفراسٹرکچر کا کوئی حال نہیں،سب تباہ و برباد ہے،کے پی کے میں پی ٹی آئی نے ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں کیا، بس صرف چلو چلو اسلام آباد چلو، لاہور چلو، اور خان کو رہا کرو کا نعرہ لگائے رکھتے ہیں۔
جب عمران خان ملک کا وزیراعظم تھاتب بھی اس نے کوئی کام نہیں کیا، اس کو اپنی تقریروں پر شرم آنی چاہیے،اس نے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیےاس میں کوئی بھی کام پورا نہیں کیا،ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اور ہم پولیس اور پاک فوج کا اچھا رویہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
پاک فوج اورپولیس ہمارے ہی ادارے ہیں،شرپسندی میں ملوث عناصرکیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،نام نہاد احتجاج کی آڑ میں کسی بھی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا