نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے سے جاری الرٹ کے مطابق ممکنہ طوفانی سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی ، بھارت کےقریب موجودہے اور اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں طوفانی سسٹم پاکستان کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔
الرٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہوکر شمال مغرب کی طرف بڑھے گا ۔
این ڈی ایم اے نے ساحلی علاقوں کے مکینوں اور متعلقہ اداروں کا محتاط اور تیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔