پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے نئی تاریخ رقم کردی،اسٹاک ایکسچنج نےپہلی بار83 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں دن کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ نے دوران ٹریڈنگ 282 پوائنٹس بڑھ کر83003 پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا ہے۔
گزشتہ روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 82 ہزار 721پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔