نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وفاقی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزرا کو غیرضروری طور پر بیرون ملک دورے کرنے سے منع کردیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صرف انتہائی ناگزیرغیرملکی دورے کیے جائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صرف ایسے ناگزیر دورے کیے جائیں جہاں پراسپانسر متعلقہ ملک یا ادارہ ہو، غیرملکی دوروں سے قبل مجازاتھارٹی سے باقاعدہ اجازت لی جائے اور ہردورے کے اغراض ومقاصد سے بھی آگاہ کیا جائے۔
وزیراعظم کو بعض وزرا،اعلیٰ سرکاری افسران کے غیرملکی دوروں کی رپورٹ پیش کردی گئی، دوروں کی وجہ سے وفاقی وزارتوں اورپاک سیکرٹریٹ میں کام متاثر ہونے لگا۔ کئی اعلیٰ افسران بچوں سے ملنے کیلئے سرکاری ٹورز بناکر بیرون ملک گئے۔