سٹوڈنٹ تحریک وہاڑی کے زیر اہتمام پُر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے آئینی ترمیم کے حق میں بھرپور شرکت کی۔
یہ ریلی نوجوانوں کی اہمیت اوران کےآئینی حقوق کے حوالے سےتھا،جس میں نوجوانوں نےقومی سلامتی میں اپنی کلیدی حیثیت کا مظاہرہ کیا۔
ریلی میں مقررین نےنوجوانوں کو قوم کا اثاثہ قراردیا اور کہاکہ ملک کی ترقی اوراستحکام میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہےطلباء کی طرف سےآئینی حقوق کے اور آئینی ترامیم کے حق میں نعرے بلند کیے گئے۔
شرکاء نےاس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خودمختاری اورغریب عوام کے حقوق آئینی ترامیم سے جڑے ہوئے ہیں۔آئینی ترامیم کا مقصد ملک کے پسماندہ طبقے کو حقوق دینا اور انہیں ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا ہے۔
احتجاج کے اختتام پرطلباء نے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا اور عہد کیا کہ وہ ملک کے آئین کی حفاظت اور غریب طبقے کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔