پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے ایس اے پی بزنس ون کا آغاز کر دیا۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایس اے پی بزنس ون کے نفاذ سے ورک فلو میں بہتری اور ڈیٹا مینجمنٹ کے فروغ میں مدد ملے گی اور پی ٹی اے نمایاں طور پر ریگولیٹری اتھارٹی کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نظام ٹیلی کام شعبہ میں آپریشنل کارکردگی کی بہتری اورڈیجیٹل تبدیلی کی توسیع کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ آپریشنزکی بہتری کے ذریعے گورننس کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔
سی ای او ایبیکس کنسلٹنگ کے مطابق آپریشنل سطح پر معاونت کے حوالے سے اداروں کیلئےجدید سلوشنز فراہم کرتے رہیں گے۔