خیبر پختونخوا میں رواں سال کا 23 واں پولیو کیس سامنے آگیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی 10 ماہ کی بچی پولیو سے معذور ہوگئی جس کی تصدیق پولیو لیبارٹری نے بھی کر دی ہے۔
لازمی پڑھیں ۔پشین میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں اب تک خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
انسداد پولیو حکام کے مطابق پولیو وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ بچوں کی صحت کیلئے مستقل خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو پولیو وائرس کا کیس بلوچستان کے ضلع پشین میں بھی سامنے آیا تھا جہاں ڈھائی سالہ بچہ متاثر ہوا۔
اداراہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔