وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ طبقے پر ڈالا گیا اضافی بوجھ کم کیا جائے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نان فائلر کی اختراع کو ختم کرنے جا رہے ہیں، ریٹیلرز ،ہ ول سیلرز ، زراعت اور پراپرٹی کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے بغیر تنخواہ دار طبقے اور مینوفیکچررز پر ڈالا گیا اضافی بوجھ کم نہیں ہوسکتا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ریٹیلرز، ہول سیلرز، زراعت اور پراپرٹی کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا، صرف ریٹیلرز یا ڈسٹری بیوٹرز نہیں سب کا ڈیٹا ہمارے پاس ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکا آئی ایم ایف کا سب سے بڑا حصہ دار ہے، معاشی سفارتکاری میں ہر چیز ملحوظ خاطر رکھی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور چین کا تعاون آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کی وجہ بنا، دوست ممالک نےمالیاتی ضرورت پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔