سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر دیئے جانے والے فیصلے کا قائد نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
The Supreme Court's verdict regarding the Practice and Procedure Act 2023 is a welcome step. It not only democratizes the workings of the Supreme Court itself but also shows due respect to the Parliament, which represents the people of Pakistan. It is important to mention that,…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 11, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر ) پر جاری کیے گئے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قدم ہے۔
انہوں نےکہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف خود سپریم کورٹ کے کام کو جمہوری بناتا ہے بلکہ پارلیمنٹ کا بھی احترام کرتا ہے جو پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ برقرار، مخالفت میں تمام درخواستیں مسترد
شہباز شریف نے کہا کہ یہ بتانا ضروری ہے کہ قانونی ماہرین کے مطابق ماضی کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں سے متعلق زیر بحث مخصوص شق کا میاں نواز شریف پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔